۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی
جن ہاتھوں نے بعثی حکومت اور دہشت گردوں کو نابود کیا ہے آج وہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہیں

حوزہ / حجۃ الاسلام والمسلمین قبانچی نے کرونا سے مقابلے کے لئے ڈاکٹرز کی ہدایات پر عمل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا: ہمیں ہمارا دین بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کا حکم دیتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے شہر نجف اشرف کے امام جمعہ و الجماعت حجت الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے کرونا وائرس سے مقابلے کے لئے میڈیکل عملے کی ہدایات پر عمل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا: ہمیں ہمارا دین بھی حکم دیتا ہے کہ جہاں کہیں انسانی جان کو خطرہ ہو وہاں پر احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔

 انہوں نے عراق کی سرزمین پر ترکی کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا: عراق اپنے ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے۔ ہمسایہ ممالک کو بھی چاہیئے کہ وہ اپنے شہریوں کی خدمت اور داخلی امور پر زیادہ توجہ دیں۔

حجۃ الاسلام والمسلمین قبانچی نے سرکاری پوسٹوں پر دہشتگردوں کی تعیناتی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا:ایسا ممکن نہیں ہے کہ بعثی اور دہشتگرد دوبارہ حکومتی پوسٹوں پر براجمان ہوں کیونکہ جن ہاتھوں نے انہیں نابود کیا ہے وہ اب بھی موجود ہیں اور پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ان پریشانیوں کو دور کرے اور حکمت کے ساتھ امور کو آگے بڑھائے تاکہ ملت عراق کے اعتماد سے محروم نہ ہو۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .